۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سیدمجتبی حسینی

حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک پیغام ارسال کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کو دین اسلام،رہبر انقلاب اور اپنی مقدس سرزمین کے ساتھ عشق و محبت اور وفاداری قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیۃ اللہ سید مجتبی حسینی نے ایک پیغام میں،کامیاب صدارتی انتخابات پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم 
قال الله تعالى:"كتب الله لاغلبن انا ورسلى إن الله قوى عزيز."

اسلامی جمہوریہ ایران کی وفادار اور غیور قوم نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے ایک عظیم تاریخ رقم کرنے کے ساتھ،دین اسلام،رہبر انقلاب اور اپنی مقدس سرزمین سے عشق و محبت اور وفاداری کا ثبوت پیش کردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وفادار قوم نے اس عظیم کامیابی کو ایسی نازک صورتحال میں حاصل کیا جب اس الٰہی نظام کے دشمنوں نے اپنی تمام تر شیطانی قوتوں کو بروئے کار لا کر اور اس گمان کے ساتھ کہ ملت ایران معاشی اور سیاسی مشکلات سےتنگ آچکی ہے لہذا انتخابات کو پوری طرح سے متاثر کرنےاورانقلاب امام خمینی(رح)کی حفاظت کے لئے خدا سے عہد کیے ہوئے وفادار اور بیدار قوم کو انقلاب اسلامی کے بلند اہداف اور استقلال،آزادی اور جمہوری اسلامی کے عظیم شعار سے دور اور منحرف کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلاشبہ عصر حاضر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام،وہ واحد نظام ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں اور کسی طاقت اور اقتدار کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکتا ہے۔خدا کے فضل و کرم سے آج انقلاب کو42سال کا عرصہ گزر گیا ہے اس کے لئے قوم خدا کی مشکور ہے۔

میں اس عظیم کامیابی پر امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور ان کے نائب برحق رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای،دنیا کے آزادی پسندوں اور خاص طور پر ملت ایران کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے ایران کے محبوب نو منتخب صدر اور ملکی سطح پر منتخب ہونے والے مجلس خبرگان کے نو منتخب ارکان اور پارلیمانی اراکین کی سلامتی اور ذمہ داریوں کی درست ادائیگی کی توفیق کے لئے خدا کی بارگاہ میں آرزومند ہوں۔

سید مجتبی حسینی 
نجف اشرف 
نمائندہ ولی فقیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .